پورے پاکستان کی نظریں پاناماکیس پر جمی ہیں‘پرویزمشرف

128

پشاور (این این آئی) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کی نظریں پاناما کیس پر جمی ہیں‘ آئندہ انتخابات کے لیے 23 سیاسی جماعتوں کا اتحاد بنا رہے ہیں پاکستان
واپس آکر اس الائنس کی قیادت کروں گا۔ ورکر کنونشن سے ویڈیو لنک پرخطاب کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئر مین پرویز مشرف نے کہا کہ ہم نے کے پی میں ہزارہ یونیورسٹی،نیو بالاکوٹ سٹی سمیت لواری ٹنل جیسے بڑے منصوبے دیے‘ کرپٹ لیڈر شپ حکومت چلانا نہیں جانتی‘ عوام چاہتی ہے کہ عدالت پاناما کا فیصلہ جلد سنائے‘ سندھ میں لٹیرے واپس آ رہے ہیں‘ عوام موجودہ حکومت سے تنگ ہیں مگر الیکشن میں سرکاری وسائل استعمال کر کے جیت جاتے ہیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں تیسری قوت کی ضرورت ہے‘ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ملک لوٹ رہے ہیں‘ ملک میں آئندہ انتخابات فوج کی نگرانی میں غیرجانبدارانہ ہونے چاہییں۔