’’فائن فوڈ‘‘ میں شرکت کے لیے 2 مئی تک درخواستیں طلب

86

اسلام آباد (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’فائن فوڈ‘‘ میں شرکت کے لیے 2 مئی 2017ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ادارے کی جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی میلے میں چاول، شہد، کھجور، سی فوڈ، کیٹرنگ، کٹلری کی مصنوعات، مصالحہ جات، دالیں، خشک میوے، فروزن اور تیار مصنوعات، ڈیری، انڈے، ڈبہ بند غذائیں اور آرگینک مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔ چار روزہ عالمی تجارتی نمائش 11 تا 14 ستمبر 2017ء کو منعقد ہوگی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔