اسلام آباد (اے پی پی) ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے کی وجہ سے آئندہ دوسال میں پاکستان کی معاشی نمو5 فیصد رہنے کی توقع ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل کے بعد پاکستانی معیشت کی ساکھ بہتر ہوئی ہے جس سے مالی خسارے میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔موڈیز کا کہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے آئندہ دوسالوں کے دوران معاشی نمو5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ اس منصوبہ کے سبب ٹرانسپورٹ اور توانائی شعبہ میں سرمایہ کاری انفرااسٹرکچر قلت کو دور کرے گی۔رپورٹ کے مطابق مسائل کے حل کی کامیاب کوششوں سے ریاست کا کریڈٹ پروفائل بہتر ہوگا، پاکستان میں قرضوں کا تناسب جی ڈی پی کے تناسب سے 67 فیصد ہے جبکہ موڈیز کا اسٹینڈر تناسب 50 فیصد ہے۔