ٹیلی نارنے ایکسی لینس اِن ٹیلی کمیونی کیشن ایوارڈ اپنے نام کرلیا

106

اسٹاف رپورٹر)ملک کی ممتاز ترین موبائل اور ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ٹیلی نار پاکستان نے ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے میں اپنی جدید ترین مصنوعات او ر خدمات کی پذیرائی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسری کی جانب سے منعقدہ آئی سی ٹی ایوارڈز میں ’ایکسی لینس اِن ٹیلی کمیونی کیشن ایوارڈ ‘ اپنے نام کرلیا ہے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے تیسرے انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی ) ایوارڈ ز کا انعقادراولپنڈی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا جس میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن محترمہ انوشہ رحمان ، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) ڈاکٹر اسماعیل شاہ اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ ٹیلی نار پاکستان کے چیف کارپوریٹ افیئرز اینڈا سٹریٹجی آفیسر محمد اسلم حیات نے کمپنی کی طرف سے ایوارڈ وصول کیا۔ ٹیلی نارپاکستان کو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے اس کیٹیگری میں فتح یاب قراردیا تھا۔
اس کامیابی کے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے محمد اسلم حیات کا کہنا تھا: ’’ ہم راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آئی سی ٹی ایوارڈ جیتنے پر نہایت مسرور ہیں۔ ٹیلی نار پاکستان ہمہ وقت لوگوں کو بااختیار بنانے کے مشن پر عمل پیرا ہے جو ملک کی ترقی کے لیے حکومت کے طویل المدت منصوبے کے عین مطابق ہے۔ ہم اس اعزاز کے لیے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے شکرگزار ہیں اور پاکستان کے لوگوں کی اسی جوش و جذبے سے خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘سال 2015ء میں شروع کیے گئے ان ایوارڈز کے ذریعے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان کے آئی سی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے میدان میں کامیابیاں سمیٹے والی کمپنیوں کی پذیرائی کرتا ہے۔