نیشنل بینک میں حج قرعہ اندازی سے 25ملازمین کا انتخاب

99

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان نے 25 ملازمین کو بینک کے اخراجات پر فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے بھیجنے کی غرض سے حج 2017 قرعہ اندازی منعقد کی جس میں نائب صدر تک کے 5 ایگزیکٹوز، گریڈ 1 تک کے 10 افسران اور 10 کلریکل ونان کلریکل ملازمین کا انتخاب کیا گیا۔نیشنل بینک آف پاکستان کے صدرسعید احمد نے حج قرعہ اندازی تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پرایس ای وی پی(گروپ چیف آپریشنز گروپ) نوشیرواں عادل،ایس ای وی پی(گروپ چیف کمرشل ریٹیل بینکنگ گروپ ) مدثرایچ خان، ایس ای وی پی (گروپ چیف کریڈٹ مینجمنٹ گروپ) وجاہت حسین بقائی،ای وی پی (گروپ چیف (اے)ہیومین ریسورسز مینجمنٹ گروپ)محمداحسن قادر ، ای وی پی (ڈویژنل ہیڈ آپریشنز گروپ) محسن فرقان، سی بی اے یونین کے نمائندے سیدجہانگیر، انور شاہ، سید سعید حیدر اور آفیسرزکے نمائندے محسن جمیل (سیکرٹری جنرل این بی پی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، ہیڈآفس) بھی موجود تھے۔ان کے علاوہ یونینز کے نمائندوں اور بینک ملازمین کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔