سائنسدانوں کا ایورسٹ کے گلیشیر میں سوراخ کرنے کا منصوبہ

63

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) ذرائع ابلاغ کیم طابق سائنسدانوں کی ایک ٹیم ہمالیہ کا سفر کرے گی تاکہ دنیا کے بلند ترین گلیشیرمیں سوراخ کر کے اس پر ہونے والے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے بارے میں معلومات حاصل کر سکے۔ برطانوی ابریسٹوتھ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ٹیم تقریباً 16 ہزار 400 فٹ کی بلندی پر کام کرے گی تاکہ یہ معلوم کر سکے کہ کھمبو گلیشیر ماحولیاتی تبدیلیوں سے کیسے متاثر ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس میں مخصوص ماحولیاتی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔