وزیراعلیٰ سے چنگیزجمالی کی ملاقات

65

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بلوچستان کے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر چنگیز خان جمالی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی معاملات، بلوچستان میں پارٹی آرگنائزیشن اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر
رہنما قاضی حفیظ الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر جا کر عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے قاضی حفیظ الرحمن کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔