پاکستان عوامی تحریک کراچی کے مسائل کاحل پیش کرے گی،اطہرجاوید

88

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے آرگنائزر اطہر جاوید صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے مسائل پر سیاست نہیں کرے گی بلکہ ان تمام مسائل کا حل پیش کرے گی جو کراچی کو درپیش ہیں۔سیاسی جماعتیں کراچی کے مسائل کے حل کے لیے مخلص نہیں ہیں۔ سیاسی جماعتیں کراچی کے مسائل پر صرف سیاست کر رہی ہیں، مسائل جوں کے توں ہیں۔کراچی منی پاکستان ہے جو وسائل اور آبادی کے لحاظ سے دنیا کے کئی ملکوں سے بڑا شہر ہے، جتنا بڑا شہر ہے اتنے ہی زیادہ اس کے مسائل ہیں۔