بس کے خفیہ خانوں سے 5ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد،2 گرفتار

87

کراچی(اسٹاف رپورٹر)موچکو پولیس نے اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل پیٹرول پمپ میں منتقل کرنے سے قبل کارروائی کرتے ہو ئے بس کے خفیہ خانوں میں موجود 5ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق موچکو پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ناردرن بائی پاس پر واقع ایک پیٹرول پمپ پر ایران سے اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہو ئے پمپ پر کھڑی مسافربس جاوید کوچ نمبر BSA.616کے خفیہ ٹینک میں موجود 5ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ کارروائی میں کوچ کے ڈرائیور عبداللہ اور کنڈیکٹر انیس کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ کارروائی کی اطلاع ملتے ہی پمپ کا مالک غوث بخش اور منیجر موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش کی جارہی ہے۔