لاپتاکرنل (ر)حبیب ظاہر کا کوئی سراغ نہیں ملا‘ نیپالی حکام

46

159نڈو (صباح نیوز) پاک فوج کے سابق افسر کرنل (ر )حبیب ظاہر کی نیپال میں گمشدگی کے حوالے سے ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان
کے سابق فوجی افسر کرنل(ر)حبیب ظاہر کی نیپال میں گمشدگی کے حوالے سے ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا۔ نیپالی حکام کے مطابق کرنل حبیب جس نامعلوم شخص سے ملے، اس کی شناخت کی کوشش جاری ہے جبکہ فون کالز اور انٹرنیٹ پر رابطوں کے بارے میں بھی پتا لگایا جارہا ہے۔ نیپال پولیس کے ایس ایس پی تیپک تھاپا کا کہنا ہے کہ حکام کو جو سی سی ٹی وی فوٹیج ملی ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لمبینی کے قریب بھیروا ہوائی اڈے پر ایک نامعلوم شخص کرنل حبیب کا استقبال کر رہا ہے۔ایس ایس پی دیپک کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ کرنل حبیب جہاز کے ذریعے کھٹمنڈو سے بھیروا پہنچے۔