اسلام آباد (خبرایجنسیاں) عوامی نیشنل پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ نے پشتونوں کے شناختی کارڈز کو بلاک کرنے کے خلاف بدھ کو پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاجی دھرنا دیا۔اے این پی کے اراکین پارلیمان کا موقف تھا کہ قومی شناختی کارڈز کی ازسر نو تصدیق کے دوران بڑی تعداد میں پشتونوں کے شناختی کارڈز کو بلاک کر دیا گیا ہے جس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔دیگر
جماعتوں کے اراکین بشمول قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ’اے این پی‘ کے قانون سازوں سے اظہار یکجہتی کیا۔