مقبوضہ کشمیر میں ہندو انتہا پسند تنظیم’’ بجرنگ دل‘‘ کی مسلح ریلی

81

جموں (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ہندو انتہا پسند جماعت’’ بجرنگ دل‘‘ کے کارکنوں نے جموں میں موجود بنگلہ دیشی اور روہنگیا کے مسلمان پناہ گزینوں کے خلاف شہر میں ایک مسلح ریلی نکالی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق موٹر سائیکل ریلی میں 2 سو کے لگ بھگ بجرنگی کارکن موجود تھے اور انہوں نے تلواریں اور ترشول اٹھا رکھے تھے۔ شالیمار کے علاقے میں قائم ایک مندر کے نزدیک ریلی ختم کرنے سے پہلے انہوں نے شہر کے کئی چکر لگائے ۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ وہ بنگلہ دیشی اور روہنگی مسلمانوں کو شہر سے نکال
کر رہیں گے۔ ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے جموں میں موجود روہنگی اور بنگلہ دیشی پناہ گزینوں کو قتل کی کھلی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور انہیں زبردستی علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہاہے اس سلسلے میں انہیں کٹھ پتلی انتظامیہ کی بھرپور سرپرستی حاصل ہے۔