وطن کیلیے قربانیاں دینے والے قوم کے اصل ہیرو ہیں‘ آرمی چیف

84

راولپنڈی (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے لیے قربانیاں دینے والے قوم کے اصل ہیرو ہیں جن کی قربانیوں اور بے لوث عزم کی بدولت ملک میں امن و استحکام آیا ہے ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے69 افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز
(ملٹری)، تمغہ بصالت اور تمغہ جرأت سے نوازا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بدھ کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں افسران اور جوانوں کو اعزازات دینے کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج شہداء اور غازیوں کے خاندانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ‘یہ اعزازت شہداء کے خاندان کے افراد نے حاصل کیے۔