ترقیاتی منصوبوں کی جلدتکمیل اولین ترجیح ہے‘میئرکراچی

93

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہرقائد میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے‘ عوامی مسائل کے حل اور درخت و پودے لگانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنے دفتر میں منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔