آپریشن ردالفساد میں ایک دہشت گرد ہلاک‘17 گرفتار

152

راولپنڈی/اسلام آباد/مردا ن /کوہلو/حافظ آباد(صباح نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے،مختلف علاقو ں میں سرچ آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ،17مشتبہ دہشت گردگرفتار،بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیاگیا۔پنجاب رینجرز اورپولیس نے حافظ آباد میں مشترکہ سرچ آپریشن کرکے اسلحہ و گولہ بارود کی بڑی تعداد برآمدکرلی ، تربت میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق جنوبی وزیرستان سے ملنے والا اسلحہ دہشت گردوں کی زیر زمین کمین گاہوں سے برآمد
ہوا جب کہ اس دوران بارودی سرنگیں، دستی بم، موبائل فونز اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔سیکورٹی فورسز نے اسلام آباد‘مردان ‘کوہلو اورحافظ آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 17مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔ کوہلو کے علاقے کاہان میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کوہلاک کردیا۔