لاہور (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ، نائب امرا حافظ محمد ادریس ، راشد نسیم ، میاں محمد اسلم ، اسد اللہ بھٹو ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، پروفیسر محمد ابراہیم ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے سابق رکن سندھ اسمبلی و سابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی سندھ اخلاق احمد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم نے پوری زندگی غلبہ اسلام کی جدوجہد کرتے ہوئے گزاری ۔ وہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے دن رات کوشاں رہے ۔ انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔