مردان : یونیورسٹی میں طلبا کا جھگڑا ،1 طالبعلم جاں بحق

329

مردان میں واقع عبدالولی خان یونیورسٹی گارڈن کیمپس میں طلبا  کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک طالبعلم جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق قتل ہونےوالے طالب علم نے مقدس مذہبی ہستیوں کے بارے میں نازیبا ں گفتگو کی تھیں جس پر کچھ طالب علم مشتعل ہوگئے اور انہوں نے طیش میں آکر مبینہ طور پر مشعال کو  تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد جھگڑا بڑھ گیا اوربہت سے طلبا اس میں شامل ہوگئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آج کسی طلبا تنظیم میں کوئی جھگڑا نہیں ہوا  جب کہ ابتدائی طور پر سامنے آنی والی معلومات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقتول طالب علم مشعال    کو اس کے ساتھیوں نے  مبینہ طور پر طیش میں  آکر سر میں گولی مارکر قتل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ گولی کس نے چلائی ۔ تاہم پولیس نے پندرہ کے قریب طالب علموں کو حراست میں لے لیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے غیر معینہ مدت تک کے لئے عبدالولی خان یونیورسٹی کے تمام کیمپس کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے طالب علم کی شناخت مشعال عبدالولی کے نام سے ہوئی  جو کہ شعبہ ابلاغ عامہ کا  اسٹوڈنٹ تھا  اور تشدد کی وجہ سے اپنی جان گنو ا بیٹھا۔ جاں بحق طالب علم کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ۔