کراچی : زرداری اورآصف ٹپی کے کہنے پر شوگر ملز پر قبضہ کیے، عزیر بلوچ

315

لیاری گینگ وارکےسرغنہ عزیربلوچ  نے  اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ زرداری اورآصف ٹپی کے کہنے پر چودہ  شوگر ملز پر قبضہ  کیے۔ فریال تالپور نے ذاتی اسلحہ اور گولہ بارود چھپانے کا کہا  جب کہ قادر پٹیل کے کہنے پر کیے افراد کو قتل اور زمینوں پر قبضہ کیا۔

جمعرات کے روز  زیر حراست لیاری گینگ وارکےسرغنہ عزیربلوچ کو جو ڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو   پیش کیا گیا جہاں اپنے اعترافی بیان میں عزیر بلوچ  نے  بتایا کہ میں  نے پیپلز پارٹی کے لیے بہت سے غیر قانونی کام کیے ۔ 500 نوکریوں پرجرائم پیشہ افرادکوبھرتی کروایا اور  شاہ جہاں،جاویدناگوری،عبداللہ بلوچ،ثانیہ نازکومیرےکہنےپرپارٹی ٹکٹ دیا گیا۔

عزیر بلوچ نے انکشاف کیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور آصف ٹپی کے کہنے پر چودہ شوگر ملزپر اپنے ساتھیوں کی مدد سےقبضے کیے جب کہ آصف زرداری کے کہنے پر اپنے گروہ کے 15 سے 20 لڑکے بلاول ہاوس بھیجے جنہوں نے بلاول ہاوس کے پاس  30سے 40  بنگلے اور فلیٹ زبردستی خالی کرائے اور گھروں کو خالی کرانے کے لئے  علاقہ مکینوں کو ہراساں کیا گیا ۔ زرداری نے ان گھروں کو خریدنے کیلیے مالکان کو بہت کم رقم دی۔

لیاری گینگ وار کے سرغنہ نے بتایا کہ 2013 کے انتخابات سے پہلے فریال تالپور سے رابطہ کیا  اور سینیٹریوسف بلوچ کے کہنے پر قائم علی شاہ  اورفریال تالپورسےملا۔ ملاقات میں اپنےخلاف مقدمات اورسرکی قیمت ختم کرنےپربات کی جب کہ فریال تالپوراورآصف زرداری کےکہنے پر مقدمات اورسرکی قیمت ختم کی گئی۔

عزیر بلوچ کا کہنا تھا کہ جب لیاری آپریشن شروع ہوا تو فریال تالپور کی جانب سے مجھے ملک سے باہر جانے کیلیے بھی کہا گیا جب کہ لیاری کے معاملات قادر پٹیل، یوسف بلوچ  اور اضافی معاملات شرجیل اور نثار مورائی کےسپردکرنےکاکہا  ۔