***۔۔۔۔۔۔اندرون ملک سے ۔۔۔۔۔۔***

111

کوٹری (نمائندہ جسارت)کوٹری شہر اور گردونواح کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر انتظامیہ نے ناجائز تجاوزات اور قابضین کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر جامشورو منور علی مہیسر کی ہدایات پر اینٹی انکروچمنٹ پولیس سرگرم ہوگئی ہے اور کوٹری کے دو سو سے زائد دکانداروں اور ناجائز قابضین کو نوٹس دے دیے گئے ہیں۔جس کے بعدتاجروں میں ہلچل مچ گئی ہے اکثر دکانداروں نے اپنے چھپرے آپریشن کے خوف کے سبب خود گرانے شروع کردیے ہیں**کوٹری اور گردونواح میں جرائم پیشہ افراد ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں جمعرات کے دن 11بجے 3مسلح افراد نے تعلقہ ہسپتال کے قریب قومی شاہراہ پر علی گوپانگ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر اس سے 30ہزار روپے نقد اور ایک موبائل فون چھین لیا اور مزاحمت کرنے پر پستل کے بٹ مار کر اسے سخت زخمی کردیا اور فرار ہوگئے کوٹری پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرلی ہے** انڈس ہائی وے تھرمل پاور کے قریب کراچی سے لاڑکانہ جانے والی کار پہلے سے خراب کھڑے ٹرک میں تیزرفتاری کے سبب جا گھسی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 40سالہ علی گوہر ،35سالہ آفاق احمد ،50سالہ عبد الحکیم عمرانی اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے جبکہ زخمی عابد عمرانی کو ایل ایم یو ہسپتال جامشورو منتقل کیا گیاہے ۔مذکورہ افراد ٹیکسی کرکے لاڑکانہ جارہے تھے کہ حادثے کا شکارہوگئے ۔قابل ذکر امر یہ ہے کہ حادثے کے بعد ایس ایچ او جامشورو خالد عباسی نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا تو اسے 20لاکھ روپے کی رقم ملی جسے بعد میں ایس ایچ او نے یہ رقم انکے ورثاء کے حوالے کردی ۔ایس ایچ او کی ایمانداری پر ایس ایس پی جامشورو تنویر عالم اوڈھونے اس کے اس اقدام کوسہراتے ہوئے شاباشی دی** پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ڈی جی احتساب کمیشن کا تقرر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کریں گے‘ خیبرپختونخوا حکومت صوبائی اسمبلی میں بل بھی پیش کرے گی‘ احتساب کمیشن چیف جسٹس کو رپورٹ کرے گا تاکہ حکومتی اثر و رسوخ نہ ہو۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ڈی جی احتساب کمیشن کا تقرر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کریں گے خیبرپختونخوا حکومت صوبائی اسمبلی میں بل بھی پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کمیشن چیف جسٹس کو رپورٹ کرے گا تاکہ حکومتی اثر و رسوخ نہ ہو** جامشورو میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے‘ حادثہ کار اور ٹرک کی ٹکر کے باعث پیش آیا۔ جمعرات کو پولیس کے مطابق جامشورو میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ حادثہ کار اور ٹرک کی ٹکر کے باعث پیش آیا** شیخوپورہ کے نواحی علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر مشتعل ہو کر داماد نے اپنے سسر کا گلا کاٹ دیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں گھنگ روڈگلی کے رہائشی اکبر علی سے اس کے داماد مجاہد نے رقم کا مطالبہ کیا ۔سسر کے رقم نہ دینے کی وجہ سے مجاہد نے غصے میں مشتعل ہو کر تیز دھار آلے سے اپنے سسرکاگلا کاٹ دیا جسکو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔مجاہد نشے کا عادی بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ** لاہور کے علاقے سرکلرروڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے گریٹراقبال پارک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جاوید حامد کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔پولیس زرائع کے مطابق جاوید حامد اپنی گاڑی میں گریٹر اقبال پارک جارہے تھے کہ سرکلرروڈ پر گھات لگائے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔ جاوید حامد کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال زرائع کے مطابق جاوید حامد کی ٹانگ میں گولی لگی تاہم ان کی حالت تسلی بخش ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے** لاڑکانہ کے نواحی گاؤں بٹرا میں ضلعی کونسل کے ضمنی الیکشن کے دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران نے آپس جھگڑ کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔ لاڑکانہ کے نواحی گاؤں گوٹھ بٹرا میں ضلع کونسل کے ضمنی انتخاب کے موقع پر اے ایس آئی خان لاشاری اور اے ایس آئی صدر الدین جونیجو کو سیکیورٹی کے فرائض سونپے گئے تھے، پولنگ کے آغاز پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی ،اسی اثنا میں خان لاشاری نے فائرنگ کردی جس سے صدر الدین شیخ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس افسران کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات انتہائی خراب تھے اور اس سے پہلے بھی وہ آپس میں الجھ چکے تھے۔ اے ایس آئی خان لاشاری کو گرفتار جب کہ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے** یونین کونسل کارانی کے پولنگ سٹیشن بتڑہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا‘ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق یونین کونسل کارانی کے پولنگ اسٹیشن بتڑہ میں فائرنگ کی گئی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا فائرنگ کرنے والا ملزم خود بھی پولیس اہلکار ہے** لاہور کے علاقے شادمان کے قریب فائرنگ سے ریلوے پولیس کا کانسٹیبل زخمی ہوگیا‘ زخمی اہلکار کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جمعرات کو پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شادمان کے قریب فائرنگ کی گئی فائرنگ سے ریلوے پولیس کا کانسٹیبل زخممی ہوگیا زخمی پولیس اہلکار کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا** راولپنڈی میں صدر بیرونی کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ جمعرات کو پولیس کے مطابق صدر بیرونی کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا آپریشن کے دوران تین افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ چھ پستول بھی برآمد کرلیے گئے۔