ایچ ٹی ایل کی آمدن میں 30 فیصد کا اضافہ

117

کراچی (اسٹاف رپورٹر )رواں مالی سال 2016-17ء کی پہلی ششماہی کے دوران ہائی ٹیک لبریکینٹس لمیٹڈ (ایچ ٹی ایل) کی آمدن میں 30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ایچ ٹی ایل کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران کمپنی کی آمدنی میں ہونے والے 30 فیصد کے اضافہ کے نتیجے میں کمپنی کی انتظامیہ نے اپنے حصہ داروں کے لیے 13.5 فیصد یعنی 1.35 روپے کے وسط مدتی کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔