پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز شدید مندی کا رحجان دیکھا گیا

66

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز شدید مندی کا رحجان دیکھا گیا اورکے ایس ای100 انڈیکس ایک بار پھر 48 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے کم ہو کر47900 پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا۔ مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے83 ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 96 کھرب سے گھٹ کر 95 کھرب روپے کی سطح پرآگیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 48500 پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تھا مگرمنافع خوری کی خاطر فروخت کے دباؤ کی وجہ سے انڈیکس 48400، 48300، 48200، 48100 اور 48000 پوائنٹس کی 5 بالائی حد گنوا بیٹھا ۔جمعرات کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس میں 506.68 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 48457.26 پوائنٹس سے کم ہو کر 47950.58 پوئنٹس پرآگیا اسی طرح 342.58 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 25459.99 پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس33173.07 پوائنٹس سے گھٹ کر 32888.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں83 ارب 64 کروڑ 46 لاکھ 11 ہزار 45 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 96 کھرب3 ارب 98 کروڑ 7 لاکھ 69 ہزار 93 روپے سے کم ہوکر 95 کھرب 20 ارب 33 کروڑ 61 لاکھ 58 ہزار 48 روپے رہ گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز23 کروڑ 33 لاکھ86 ہزارحصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 12 ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ بدھ کے روز 21 کروڑ 78 لاکھ 18 ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو11 ارب روپے تک محدود رہی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے96 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 269 میں کمی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبارکے لحاظ سے عائشہ اسٹیل مل 2 کروڑ 18 ہزار، لوٹے کیمیکل 1 کروڑ 71 لاکھ، سوئی سدرن گیس کمپنی 1 کروڑ 42 لاکھ، ٹی آرجی پاک لمیٹڈ 1 کروڑ 41 لاکھ اور ازگارڈنائن 87 لاکھ 49 ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔
قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے سفائرٹیکسٹائل کے بھاؤمیں62.93روپے اورایکسائیڈپاک کے بھاؤمیں31.24روپے کااضافہ جبکہ میری پیٹرولیم کے بھاؤمیں79.28روپے اوررفحان میظ کے بھاؤمیں50روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ۔