سال 2017کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان

83

اسلام آباد(کامرس نیوز) پی ٹی سی ایل نے سال 2017ء کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ مذکورہ نتائج کا اعلان مورخہ 13 اپریل 2017 اسلام آباد میں منعقدہ پی ٹی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔سال2016کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں سال 2017کی پہلی سہ ماہی میں پی ٹی سی ایل کی آمدنی کی درجہ وار نمو میں 2فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں پی ٹی سی ایل کی براڈ بینڈ سروس کی آمدنی میں اضافہ ہوا۔اسی طرح ہول سیل سروسز اور بین الاقومی آمدن میں بھی اضافہ ریکارڈکیاگیا۔پی ٹی سی ایل کا کوسٹ آپٹیمائزشن پر مبنی اقدامات کی بدولت گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں برس ادارے کے �آپریٹنگ اخراجات میں 2فیصد کمی واقع ہوئی۔ سال 2017کی پہلی سہ ماہی میں ایک بار انفرادی پروجیکٹ کی مد میں ریکارڈ کیے گئے اخراجات سے قطع نظر سال2016کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں پی ٹی سی ایل کے آپریٹنگ منافع میں 3فیصد اضافہ ہوا۔ پی ٹی سی ایل گروپ نے سال 2017کی پہلی سہ ماہی میں ایک فیصد آپریٹنگ اخراجات میں کمی کے ساتھ28.8 بلین روپے کا منافع حاصل کیا۔ پی ٹی سی ایل گروپ کی معاشی حالت کافی بہتر ہے جو اس بات سے بھی عیاں ہے کہ ادارے کے کیش ، بینک بیلنس اور نقد رقوم پر مشتمل مختصر مدت کی سرمایہ کاری کی مد میں 9فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔