کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 19 کروڑ 36 لاکھ ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 74 کروڑ 41 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستا ن کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 7 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے پر اسٹیٹ بینک کے ذخائر 21 ارب 55 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز سے بڑھ کر21 ارب 74 کروڑ 41 لاکھ ڈالرز کی سطح پر جا پہنچے،اس دوران اسٹیٹ بینک کو ملٹی لٹرل ذرائع سے 317 ملین ڈالرز موصول ہوئے جس کے نتیجے میں مرکزی بینک کے ذخائر 22 کروڑ 21 لاکھ ڈالرز اضافے سے 16ارب68کروڑ82لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2کروڑ85لاکھ ڈالرز کمی سے 5ارب5کروڑ59لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے،گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک نے 118ملین ڈالرز کی بیرونی اور دیگر ادائیگیاں بھی کیں۔