روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں کمی کارحجان

178

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انٹربینک مارکیٹ اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں کمی کا رحجان دیکھاگیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں 2 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید 104.85 روپے سے کم ہوکر 104.83 روپے اور فروخت104.90 روپے سے کم ہوکر104.88 روپے پرآگئی اسی طرح 10 پیسے کی نمایاں کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 106.10 روپے سے گھٹ کر 106 روپے اور قیمت فروخت 106.30 روپے سے گھٹ کر 106.20 روپے ہوگئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بالترتیب 25،25 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یوروکی قیمت خرید 112 روپے سے بڑھ کر 112.25 روپے اور قیت فروخت 113.50 روپے سے بڑھ کر 113.75 روپے پر جا پہنچی اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 132 روپے سے بڑھ کر 132.25 روپے اور قیمت 133.50 روپے سے بڑھ کر 133.75 روپے ہوگئی۔