برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن دارالحکومت برلن سے تعلق رکھنے والی محققہ کرسٹینا لی اور مصنفہ مریم اسد نے مائیگریشن ووٹرز کے نام سے ایک ویب سائٹ شروع کی ہے، جس کا مقصد مہاجرت سے متعلق مختلف سیاست دانوں کے بیانات پر بحث کرنا ہے۔ (باقی صفحہ 9 نمبر 9)
کرسٹینالی کا کہنا ہے کہ بریگزٹ، ڈونلڈ ٹرمپ، گیئرٹ ولڈزر، مارین لے پین اور آلٹرنیٹیو فار جرمنی کے درمیان ایک مشترکہ معاملہ دکھائی دیتا ہے اور وہ ہے مہاجرت کا خوف پیدا کرنا اور اسے روکنے کے لیے بڑے بڑے دعوے کرنا۔ یہ ایسے وعدے ہیں، جو کیے ہی توڑنے کے لیے جاتے ہیں اور میڈیا ان دعووں کی قلعی کھولنے میں ناکام رہا ہے۔ لی نے مزید کہا کہ آپ کوئی نہایت برا کام کر کے کچھ وقت کے لیے بچ سکتے ہیں، مگر آخر میں ایسے اقدامات کے قانونی نتایج بھی آپ کو بھگتنا پڑتے ہیں۔ ایسے سیاست دان ووٹ لینے کے لیے بڑے بڑے وعدے کر رہے ہیں وہ عدالت میں پکڑے جا سکتے ہیں۔
مہاجرین ؍ ویب سائٹ