اسٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سویڈن کے ذرایع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ چند روز قبل ایک مصروف شاہراہ پر راہ گیروں کو ٹرک تلے روندنے میں ملوث داعشی دہشت گرد کوکین کا عادی اور نماز سمیت بنیادی اسلامی تعلیمات سے بھی بے بہرہ ہے۔ خبر رساں ایجنسی کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ازبک داعشی رحمت عقیلوف کے بارے میں مزید اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔ اسٹاک ہوم میں 11 سالہ بچی سمیت 4 افراد کو اپنے ٹرک تلے کچل کر ہلاک کرنیوالے مبینہ داعشی دہشت گرد کو نماز کے بارے میں کوئی اتا پتا نہیں۔ نیز وہ کوکین جیسے خطرناک نشے کا عادی رہا ہے۔ 39 سالہ عقیلوف کا تعلق ازبکستان کے ضلع سمرقند (باقی صفحہ 9 نمبر 8)
کی تاجک اقلیت سے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ فارسی زبان بولتا ہے۔ واضح رہے کہ سویڈن کی سیکورٹی فورسز نشے کے عادی گرفتار شخص کو یکطرفہ طور پر اسلام پسند ثابت کرنے کے بیانات جاری کرتی رہی ہیں۔
اسٹاک ہوم ؍ حملہ آور