لبنانی پارلیمان کی مدت میں توسیع پر رائے شماری مؤخر

75

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان کے صدر میشل عون نے لبنانی پارلیمان کا اجلاس ایک ماہ کے لیے ملتوی کردیا جس کے نتیجے میں موجودہ پارلیمان کی مدت میں توسیع کے متنازع بل پر ووٹنگ موخر ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق ایوان میں جمعرات کے روز موجودہ پارلیمان کا مینڈیٹ 2018ء تک بڑھانے کے لیے ووٹنگ کرنا تھی۔ موجودہ پارلیمان کو 2009ء میں 4 برس کے لیے منتخب کیا گیا تھا مگر 2 بار توسیع کر کے اب تیسری مرتبہ کی کوشش کی جارہی تھی۔ لبنان کے سماجی کارکنوں نے اس اقدام کو جمہوریت پر حملہ قرار دیا ہے۔