بلائنڈ کمیونٹی کی تعلیم و تربیت کا مشن جاری رہے گا،نو منتخب صوبائی صدر کا عزم

158

کراچی (پ ر) پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ PAB سندھ کے تحت منعقدہ انتخابات میں بصارت سے محروم افراد کے رہنما مظفر علی قریشی ایک مرتبہ پھر صوبائی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے صوبائی صدر منتخب ہونے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بلائنڈ کمیونٹی کو درپیش مسائل سے متعلق مستقل وابستگی کے باعث مکمل ادراک رکھتے ہیں اور بصارت سے محروم نونہالوں، خواتین و حضرات کی تعلیم و تربیت اور بحالی کا مشن بدستور جاری رکھیں گے۔ مظفر علی قریشی اس سے قبل بھی انجمن برائے نابینا افراد پی اے بی سندھ کے مختلف عہدوں پر فائز رہ کر طویل، مسلسل اور شاندار خدمات انجام دے چکے ہیں۔