کراچی (پ ر)ممتاز بزرگ وسما جی رہنما رحمت بھائی نے سابق رکن سندھ اسمبلی و سابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی سندھ اخلاق احمد کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ،ایک تعزیتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مرحوم اخلاق احمد بلند کر دار کے حامل تھے، انہوں نے کراچی کے لیے بے مثال خدمات انجام دیں ،ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،رحمت بھا ئی نے اخلاق احمد کے انتقال پراظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے بلند درجات ، اہلخانہ وتمام پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔