شفقت حس?ن ?? بل?? وارن? جار?،6مئ? ?و ل??ا?ا جائ? گا

260

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزائے موت کے مجرم شفقت حسین کے بلیک وارنٹ جاری کردیے۔مجرم کو 6مئی کی صبح سینٹرل جیل کراچی میں پھانسی دی جائے گی۔
شفقت حسین کی سزائے موت پر گزشتہ ماہ کی 18 تاریخ کو عمل درآمد کیا جانا تھا لیکن صدر ممنون حسین نے عمر کے تعین کے لئے مجرم کی پھانسی پر عمل درآمد ایک ماہ کے لئے موخر دیا گیا تھا۔
جمعہ کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شفقت حسین کے بلیک وارنٹ جاری کردیے جس کے بعد مجرم کو 6مئی کی صبح کراچی سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔
آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے شفقت حسین کو 2001 میں ایک سات سالہ بچے کو اغوا اور قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا اور 2004 میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انھیں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔
تاہم 2014 میں سماجی تنظیم جسٹس پراجیکٹ پاکستان نے یہ معاملہ اٹھایا تھا کہ شفقت نے جب یہ جرم کیا تو وہ نابالغ تھے اور کسی نابالغ کو سزائے موت نہیں دی جا سکتی۔
شفقت حسین کے اہلِ خانہ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے اعلیٰ حکام سے کم عمری کی بنیاد پر ان کی سزا معاف کرنے کی اپیل کی تھی۔
اپیل مسترد ہونے کے بعد شفقت حسین کی پھانسی کے لیے 18 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی تھی اور ان کے ڈیتھ وارنٹ بھی جاری کر دیے گئے تھےتاہم صدر ممنون حسین نے عمر کے تعین کے لئے مجرم کی پھانسی پر عمل درآمد ایک ماہ کے لئے موخر کردیا تھا۔