41اسکیموں کیلیے مزید فنڈز کا بندوبست کیا جائے ‘وزیر اعلیٰ سندھ

202

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 41 اہم اسکیموں کو 31دسمبر 2017ء تک مکمل کرنے کے لیے اضافی فنڈز کا بندوبست کیا جائے اور عمارتوں کی تعمیرات پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان کی تکمیل کے حوالے سے آئندہ بجٹ میں ترجیح دی جائے ۔ وہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں آئندہ بجٹ میں بہت زیادہ اہمیت کی حامل اسکیموں کی تکمیل کے حوالے سے حکمت عملی وضع کرنے کے لیے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کررہے تھے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز امداد پتافی ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ محمد وسیم، سیکرٹری خزانہ حسن نقوی ودیگر نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے امید ظاہر کی کہ وہ بہت زیادہ اہمیت کی حامل اسکیموں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے لیے اضافی فنڈز مختص کیے جاسکیں اور یہ 31دسمبر تک مکمل ہو سکیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چیئر مین پی اینڈ ڈی کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں اہم سرکاری عمارتوں کے کام کے حوالے سے اسکیمیں تیار کریں ۔