جنوبی امریکا کے شہر چلی میں 6.1 شدت کا زلزلہ

149

سان تیاگو (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی امریکی ملک چلی میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کا مرکز چلی کے شہر کالاما کے جنوب مشرق میں 90 میل کے فاصلے پر تھا۔ جب کہ زلزلے کہ گہرائی 188 کلو میٹر تھی۔ ابھی تک اس زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ماہرین اور متعلقہ اداروں نے زلزلے کی وجوہات اور نقصانات جاننے کے لیے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔