ہم وہ لوگ نہیں جو پیسے لیکر مُک مُکا کرلیتے ہیں،حافظ نعیم الرحمن

267

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کو لوٹنے والوں سے حساب لینے کا وقت آچکا ہے۔جماعت اسلامی میدان میں آچکی ہے۔عوام ہمارا ساتھ دے۔اب ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

جماعت اسلامی یوتھ کے تحت لانڈھی شرقی میں سپرکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ آج جب کھیلوں کے میدان ویران ہیں۔ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے۔نوجوان بیکارپھر رہے ہیں۔صحت مند سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں ۔سرکار کچھ نہیں کررہی۔لیکن ہم کھیلوں کے میدان آباد کررہے ہیں۔انسانیت ناپید ہوتی جارہی ہے۔ہمدردی اور قربانی کا جزبہ ختم ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم بلڈڈونرز کیمپس کا انعقاد کررہے ہیں۔ہم خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ہم نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں لوڈشیڈنگ اور اضافی بلنگ جیسے دیرینہ عوامی مسئلے کو حل کرنے کا بیڑہ اٹھایاہے۔ہم کے الیکٹرک کو صارفین کے ساتھ مزید ظلم نہیں کرنے دیں گے۔کے الیکٹرک کو کیفرکردارتک پہنچائیں گے۔کوئی خوش فہمی میں نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وہ لوگ نہیں جو پیسے لیکر مُک مُکا کرلیتے ہیں۔جماعت اسلامی نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔کے الیکٹرک کی بدمعاشی ختم کرکے دم لیں گے۔29اپریل کو کے الیکٹرک کے خلاف تاریخی دھرنا دیں گے۔جس کے بعدسب کی آنکھیں کھل جائیں گی۔جبکہ صدر جماعت اسلامی یوتھ کراچی حافظ بلال رمضان نے کہا کہ نوجوان جماعت اسلامی کا ہر اول دستہ ہیں۔ہر میدان میں نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے دیگر مقامات پر بھی مزید کرکٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔امیر جماعت اسلامی ضلع بن قاسم نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے۔عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا۔تب ہی کے الیکٹرک سدھر سکتی ہے۔اور یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ہم عوام کے لئے آوازبلند کررہے ہیں۔ہمارا زاتی مفاد نہیں ہے۔ہمیں اس کے پیسے نہیں ملیں گے۔یہ عوام کا مسئلہ ہے۔عوام اگر سڑکوں پر اب بھی نہ نکلی تو پھر یہ مسئلہ کبھی حل نہیں ہوگا۔صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع بن قاسم عثمان فاروق نے کہا کہ کرکٹ ٹورنامنٹ کامقصد نوجوانوںکے ٹیلنٹ کو پالش کرنا تھا۔ان کے ٹیلنٹ کو نکھارنا تھا۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہناتھا کہ ٹورنامنٹ میں بہت سے باصلاحیت نوجوان سامنے آئے ہیں۔جن کی سرپرستی جماعت اسلامی یوتھ کرے گی۔اور ان کراچی سطح پر کھیلنے کے مواقع دئے جائیں گے۔جبکہ صدر جماعت اسلامی یوتھ زون لانڈھی شرقی رب نوازآفریدی نے کہا کہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر جماعت اسلامی یوتھ کے کارکنان مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم حافظ نعیم الرحمان کو یقین دلاتے ہیں کہ لانڈھی سے ہزاروں نوجوانوں جماعت اسلامی کے دھرنے میں شریک ہوں گے.جبکہ اس موقع پر درجنوں نوجوانوں نے جماعت اسلامی یوتھ میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے جیتنے والی ٹیم اور رنراپ ٹیم کیساتھ ساتھ نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔جبکہ اس موقع پر تمام شرکاءنے جماعت اسلامی کراچی کے کے الیکٹرک کے خلاف دھرنے میں بھرپور شرکت کا یقین دلایا۔یاد رہے کہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 24ٹیمیں شریک تھیں۔یہ ٹورنامنٹ لانڈھی کے صدیق اکبر گراو ¿نڈ میں دوہفتے جاری رہا۔

اس موقع پر صدر جماعت اسلامی یوتھ کراچی حافظ بلال رمضان ،امیرجماعت اسلامی ضلع بن قاسم عبدالجمیل ،صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع بن قاسم عثمان فاروق ،صدر جماعت اسلامی یوتھ زون لانڈھی شرقی رب نوازآفریدی نے بھی خطاب کیا۔