وزیر اعظم 62 اور 63 پر پورے نہیں اترتے ہیں، سراج الحق

368

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم 62 اور 63 پر پورے نہیں اترتے ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا بھارتی بزنس مین جندال سے ملنا مظفروانی شہید کے خون سے بے وفائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ بھارت کے ساتھ ہیں یا کشمیری عوام کے ساتھ ہیں ۔

سینیٹرسراج الحق کا کہناتھا کہ وزیر اعظم 62 اور 63 پر پورے نہیں اترتے ہیں اور اب ان کے پاس استعفی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔