پاکستان سمیت دنیا بھر میں”ورلڈ پریس فریڈم ڈے” آزادی صحافت کا عالمی دن 3 مئی بروز بدھ کو منایا جائے گا ۔
ورلڈ پریس فریڈم ڈے کی مناسبت سے احمدیارسمیت ملک بھر میں شعبہ صحافت سے وابستہ مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام پروگرام ،کانفرنسزاورسیمینارز کا انعقا کیا جائے گا اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی ۔
مقررین اور دیگر رہنما ء پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس دن کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کریں گے اور موجودہ دور میں صحافیوں کو درپیش مسائل اور ان کے مطالبات پر روشنی ڈالیں گے ۔الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشر اور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے۔