عمران خان نے نادرا کے ڈائرکٹر جنرل مظفر علی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
پی ٹی آئی کے سربراہ نے چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کو ایک خط لکھا ہے جس میں نادراکےڈائرکٹرجنرل ڈیٹامظفرعلی پرعدم اعتماد کا اظہارکیا ہے۔خط کے متن میں عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی جی ڈیٹامظفرعلی پر اسپیکرقومی اسمبلی کا دباؤ ہے جس پر انہیں تبدیل کیاجائےاور مظفرعلی کی جگہ کسی غیرجانبداراوراچھی شہرت کےحامل افسرکوتعینات کیاجائے۔
خط میں عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ایازصادق کےحلقےمیں انگوٹھوں کی تصدیق کسی غیرجانبدارافسرکی نگرانی میں کی جائے۔