نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک اورتاریخی سنگ میل عبور

346

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر کاروبار حصص نے ایک اورتاریخی سنگ میل عبور کر لیا  اور پیر کے روزکے ایس ای100انڈیکس1ہزارسے زائد پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ میں پہلی مرتبہ 50900پوائنٹس کی ریکارڈ ترین سطح پر بند ہوا ۔

کاروبار میں تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب سے زائدروپے کااضافہ ہواجس سے سرمائے کا مجموعی حجم98کھرب سے بڑھ کرشیئرز مارکیٹ کی تاریخ میںپہلی  بار 100کھرب روپے پرجاپہنچا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز حصص مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اورکاروبار کے دوران  انڈیکس 50 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا،اس سے قبل جنوری 2017 میں حصص بازار 50 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب ہوا مگر سیاسی عدم استحکام اور پاناما کیس کے فیصلے میں مسلسل تاخیرا سٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا سبب بنی لیکن اب صورتحال بہتر ہونے سے سرمایا کاروں کا اعتماد پھر سے بحال ہوا جس کی وجہ سے شیئرز کے کاروبار میں تیزی دیکھی گئی ۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق اسکے علاوہ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے کرِیڈٹ ریٹنگ بی 3 مستحکم رکھنے اور رواں ماہ حصص بازار کی ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شمولیت سرمایہ کاروں کے اعتماد میں تیزی سے بحالی کی وجہ بن رہی ہے۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں1084.78پوائنٹس بڑھ کر50935.91پوئنٹس پربندہوا۔کے ایس ای30انڈیکس696.70پوائنٹس کے اضافے سے27147.67پوائنٹس،کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 662.87پوائنٹس  بڑھ کر34807.19پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس1555.99پوائنٹس کی تیزی سے86120.22پوائنتس پر بند ہوا ۔قومی شیئرز مارکیٹ میںپیرکے روزمجموعی طوپر411کمپنیوںکاکاروبارہواجس میںسے262کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،129میںکمی اور20کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔

مارکیٹ میں پیرکو32کروڑ61لاکھ25ہزار520حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ جمعہ کو 30کروڑ81لاکھ19ہزار670شیئرز کاکاروبار ہواتھا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب91ارب18کروڑ13لاکھ26ہزار411روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم98کھرب52ارب88کروڑ45لاکھ2ہزار692روپے سے بڑھ کر100کھرب44ارب6کروڑ58لاکھ29ہزار103 روپے ہوگیا۔کاروبارکے لحاظ سے اینگروپولیمر3کروڑ49لاکھ،بینک آف پنجاب1کروڑ82لاکھ،عائشہ اسٹیل مل1کروڑ73لاکھ،بینک الفلاح1کروڑ27لاکھ اورٹی آرجی پاک لمیٹڈ1کروڑ6لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے سب سے زیادہ قیمت میں تیزی سفائرئیرٹیکسٹائل  اورہینوپاک موٹرکے شیئرز کے بھائومیں رہی جنکے دام64روپے اور50.33روپے بڑھ کر بالترتیب1950روپے اور1662.83روپے پر پہنچ گئے جبکہ نمایاں کمی یونی لیورفوڈز اورایبٹ لیب کے حصص کے داموں میں رہی جنکے بھائو 99روپے اور15.06روپے کے خسارے سے بالترتیب6600روپے اور909.94روپے رہ گئے ۔