عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 3.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عراق اور الجزائرکی جانب سے تیل کی فراہمی میں کمی کے سعودی اقدام کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا گزشتہ روز نیو یارک میں برینٹ کروڈ کے تحت قیمتوں میں 1.81ڈالر فی بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 50.54 ڈالر میں طے پائے۔
یو ایس لائٹ کروڈ کے تحت قیمتوں میں 1.81ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 47.79 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔