پہاڑی چوٹیاں سر کرنے کا نیا ریکارڈ قائم

180

اٹلی سے تعلق رکھنے والے رومانو بینیٹ اور اس کی اہلیہ نیفیز میروی نے 8 ہزار میٹر سے بلند 14 بلند ترین پہاڑی چوٹیاں سر کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ۔

اطالوی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کا یہ پہلا جوڑا ہے جس نے ایک ساتھ اب تک 14 بلند ترین پہاڑی چوٹیاں سر کی ہیں۔ ان میں سے نصف پہاڑی چوٹیاں آکسیجن کے بغیر سر کی گئی۔ اس جوڑے نے نیپال کی انا پورنا چوٹی کو گزشتہ روز سرکیاگیا۔ یہ پہاڑی چوٹی سطح سمندر سے 8091 میٹر بلند ہے۔

اناپورنا چوٹی تک پہنچنے کے لیے اطالوی جوڑے نے پانچ مراحل میں سفر مکمل کیا۔ نیفیز نے اپنی ہمشیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑی چوٹی پر چڑھنا جتنا مشکل تھا اتنا ہی خوبصورت بھی تھا۔شمالی اٹلی سے تعلق رکھنے والے اس مہم جو جوڑے کو اپنا سفر مکمل کرنے کے لیے اطالوی ماہرین کی مدد حاصل رہی۔ اطالوی جوڑے کے علاوہ انفرادی طور پر 34 سیاح اس پہاڑی چوٹی کو سرکرچکے ہیں۔