بصارت بہتربنانے کا سب سے آسان طریقہ

204

امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ورزش بیماریوں سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ بصارت کے لیے بھی بہترین ہے اور صبح کے اوقات میں ہلکی ورزش بصری قشر ( وژول کورٹیکس) پر اچھا اثر ڈالتی ہے اوریہ وہ جگہ ہے جو ہمیں کسی منظر دیکھنے کے قابل بناتی ہے۔

 کیلی فورنیا یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جانب سے چوہوں اور دیگر جانوروں پر کیے گئے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ جسمانی سرگرمی کے دوران ان کے دماغ کے بصری حصے میں نیورونز پہنچنے کا سلسلہ (نیورون فائرنگ) بڑھ جاتی ہے جو نظر کو بہتر بناتی ہے اور اسے برقرار رکھتی ہے۔ اس کے بعد ماہرین نے ایک تجربہ وضع کیا جس میں انسانی رویوں اور نیورل امیجنگ کے درمیان تعلق کو نوٹ کیا گیا۔ اس میں دیکھا گیا کہ جسمانی ورزش سے سے انسانی بصارت سے وابستہ دماغی افعال پر کیا اثر پڑتا ہے