بعض ر?نما پا? چائنا ا?نام? ?ور??ور?و متنازع بنار?? ???، احسن اقبال

213

وفاقی وزیر برائے ترقی منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بعض سیاسی جماعتوں کے رہنماء پاک چائنا اکنامک کوریڈورکو متنازع بنارہے ہیں۔
فیصل آباد میں چیمبر آف کامرس کےممبران  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی صدرکےدورےکےبعدپاکستان کامعاشی تشخص بحال ہوا اور اکنامک کوریڈورسےپاکستان معاشی طورپرمضبوط ملکوں میں شامل ہوجائے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی جماعتوں کے رہنماء پاک چین اکنامک کوریڈورسے خوش نہیں اور وہ اس عظیم منصوبے کوعوام کے سامنے متنازع بنا کر پیش کررہے ہیں۔