امریکا میں ایک خاتون نے ایک بچی کو جنم دیا ہے جس کا وزن چھ کلو گرام بتایا جاتا ہے۔ پیدائش کے وقت 6 کلو گرام وزنی بچی کو سب سے وزنی بچی قرار دیا گیا ہے۔
عرب خبررساں ادارے کے مطابق بچی کی ولادت سے قبل اس کی ماں کریسی کوربیٹ نے کہا تھا کہ وہ غالبا وہ ایک غیرمعمولی جسامت اور وزن کے بچے کو جنم دینے جا رہی ہے۔ کارلیگ نامی بچی تندرست ہے اور اس کی حرکات وسکنات عام بچوں ہی کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔ بھاری جسامت والی بچی کی ماں کریسی نے کہا کہ بچی کی پیدائش کے وقت ڈاکٹر بچی کے وزن کی وجہ سے حیران تھے اور بہت زیادہ ہنس رہے تھے۔
کریسی کا کہنا ہے کہ جب اس نے خود بھی بچی دیکھی تو وہ یقین نہیں کرسکتی تھی کہ نومولودہ کا وزن سوا 6کلو گرام بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بچی کا وزن اس کی ماں کے پیٹ میں بھی زیادہ تھا اس لئے ہم2 بچوں کی امید لگائے ہوئے تھے۔