امریکا کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انگور کے بیج دانتوں کو ٹوٹ پھوٹ اور گرنے سے بچاتے ہیں۔
شکاگو کالج آف ڈینٹسٹری کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انگور کے بیجوں میں پائے جانے والا اولیگومیرک پرواینتھوسائناءئیڈنس اور فلیوونوئیڈز فلنگ دانتوں کو جوڑے رکھتی ہے جس سے دانت مضبوط رہتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دانتوں کی فلنگ ناکام ہونے پر دانتوں اور ڈاڑھوں کی ٹوٹ پھوٹ کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے تاہم انگور کے بیجوں میں پائے جانے والا مرکب دانتوں کے انیمل کے نیچے موجود ڈینٹائن کو بھی قوت دیتا ہے۔
شکاگو کالج سے وابستہ ماہر اور سائنسداں ڈاکٹر انا بدران روسوکے مطابق انگور کے بیجوں میں موجود اہم جزو سے ایسے مریضوں کے دانت بچانے میں بھی مدد مل سکے گی جو ایسڈ ریفلیکس کے شکار ہیں اور ان کے دانت تیزی سے ٹوٹتے ہیں۔