لاکھوں مسلمان آج اعتکاف میں بیٹھیں گے

607

ملک بھر میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں لیلۃالقدر کی تلاش کیلئے لاکھوں مسلمان  آج اعتکاف میں بیٹھیں گے۔

مساجد میں رونقیں  مزید بڑھ گئیں۔لاکھوں فرزندان توحید نے مسجدوں میں خیموں کی بستیاں آباد کر یں گے ‘20ویں روزے کے غروب سے لے کر شوال کا چاند نظر آنے تک اس سنت موکدہ کو اعتکاف کہتے ہیں جس کیلئے روزہ شرط ہے، اعتکاف کے لغوی معنی ہیں ‘‘ٹھہرنے’’ کے ہیں۔

ایک روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا جس نے رمضان کے 10دنوں کا اعتکاف کرلیا ایسا ہی ہے جیسے 2حج اور 2عمرے کئے اور یہی ثواب سمیٹنے کیلئے آج مسجدیں معتفکین سے بھر جائیں گئیں۔اعتکاف کی سب سے بڑی غرض و غایت ‘‘شبِ قدر’’ کی تلاش و جستجو ہے، درحقیقت اعتکاف ہی اس کی تلاش اور اس کو پانے کیلئے مناسب ہے۔