بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے ریاضی میں تیز

365

امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے ریاضی میں بہتر ہوتے ہیں۔

امریکی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرین کی تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد ریاضی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں کیونکہ ان کا دماغ زیادہ تیز ہوتا ہے۔ ایسے افراد منطقی فیصلے تیزی سے کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں اور چیزوں کو مختلف زاویوں سے سمجھ سکتے ہیں۔اس سلسلے میں کیے جانے والے سروے میں پرائمری اور ہائی اسکول کے 2300 طالب علموں نے حصہ لیا۔

 سروے میں انہیں ریاضی کے مختلف سوالات حل کرنے کو دیئے گئے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ بایاں ہاتھ استعمال کرنے والے طالب علموں نے دیگر کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوالوں کو درست انداز میں اور تیزی سے حل کیا۔