سعودی عرب میں قتل اور منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 6 افراد کے سر قلم

189

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں قتل اور منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 6 افراد کے سر قلم کر دیے گئے۔ رواں برس کسی ایک دن کے دوران سزائے موت پانے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جن افراد کے سر قلم کیے گئے ان میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے جسے منشیات کی اسمگلنگ میں یہ سزا دی گئی۔ دیگر 5 افراد سعودی شہری تھے اور ان پر قتل کا الزام تھا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق رواں برس سعودی عرب میں اس سال اب تک 44 افراد کا سر قلم کیا جا چکا ہے۔ سعودی عرب نے گزشتہ برس 153 افراد کو سزائے موت دی تھی۔