٭٭٭……اندرون ملک سے ……٭٭٭

134

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل کیلیے دن رات کام کیا منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں اندھیرے ختم ہونگے اور ترقی کا سفر میں بہتر انداز میں آگے بڑھے گا، پاکستان کی تاریخ میں اتنی کم مدت میں کوئی بھی منصوبہ مکمل نہیں ہوا۔وزیراعلیپنجاب محمد شہبازشریف کی صدارت میں اجلاس ہو ا جس میں جنرل الیکٹرک کمپنی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسراینڈریو جان لیمس نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی محمدشہبازشریف نے کہاکہ موجودہ حکومت نے توانائی منصوبوں کی تکمیل کیلیے دن رات کام کیا ہے جس سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان منصوبوں کیلیے وفاقی اور پنجاب حکومت نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا ہے، بھیکی کے بعد حویلی بہادر شاہ گیس پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ سے 760میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوچکی ہے۔ محمد شہبازشریف نے کہاکہ منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں اندھیرے ختم ہونگے اور ملک ترقی کے سفر میں بہتر انداز میں آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی کم مدت میں کوئی بھی منصوبہ مکمل نہیں ہوا٭ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ عدالتیں اور جے آئی ٹیز صرف نواز شریف کیلیے ہیں،الیکشن کمیشن تحریک انصاف کو بار بار مہلت دے رہی ہے،عمران خان دہشتگردی میں مطلوب ہے لیکن اس کو پاراچنار کی سیر کرائی جارہی ہے۔پیر ایک بیان میںدانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف حیلے بہانوں سے کام لے رہی ہے۔ تحریک انصاف بری طرح پھنس چکی ہے۔ الیکشن کمیشن بار بار تحریک انصاف کو مہلت دے رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے پاس آئینی اختیارات موجود ہیں۔عمران خان دہشتگردی کیس میں مطلوب آدمی ہے۔ لیکن اس کو پاراچنار کی سیر کرائی جارہی ہے۔ جبکہ اے این پی اور پی پی کے لوگوں کو بتایا جارہا ہے کہ آپ کے لیے گنجائش نہیں ہے۔ یہ عدالتیں اور جے آئی ٹیز صرف نواز شریف کیلیے ہیں٭ لوئر کرم کے علاقے لکہ تیگہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2ایف سی اہلکارشہید جبکہ 4زخمی ہوگئے لوئر کرم کے علاقے لکہ تیگہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں 2ایف سی اہلکار شہید جبکہ 4زخمی ہوگئے۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا٭ افغان سرحد کے قریب چمن کے علاقے بوغر روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ڈی پی او چمن ساجد خان مہمند شہید جبکہ ایس ایس پی چمن سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے‘ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی ۔ چمن کے علاقے بوغر روڈ پر عید گاہ چوک کے قریب زور دار دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں ڈی پی او چمن ساجد خان مہمند شہید جبکہ ایس ایس پی چمن سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا زخمی ہونے والوں میں ایف سی ور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد شہر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ بوغر روڈ چورک کے قریب سبزی منڈی بھی ہے جہاں صبح کے وقت خریداروں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔دھماکے کے وقت سیکیورٹی فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا دھماکے کے بعد دہشتگردوں کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی٭خضدار میں قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی،حادثے میں خواتین اوربچوں سمیت 23افراد زخمی ہوگئے،جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پیر کو خضدار میں قومی شاہراہ آچر بند کے قریب کو ئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ الٹنے سے 23مسافر زخمی ہوگئے۔زخمیوںمیں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا٭ کوٹ خلیفہ کے قریب قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر اُلٹنے سے 3افرادزخمی ہوگئے ،حادثے کا ر سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔پیر کو اُوچ شریف میں قومی شاہراہ پر کوٹ خلیفہ کے قریب آئل ٹینکر اُلٹ گیا۔ حادثے کا ر سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ جبکہ حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا٭ جنوبی وزیرستان میں تین روزہ پولیو مہم کاآغاز ہوگیا،مہم کے دوران 3 لاکھ 40ہزار سے زائد پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پیر کو پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان سمیت فاٹا کے دیگر علاقوں میں پولیومہم شروع ہوگئی ۔ ان علاقوں میں جنوبی وزیرستان ،ایف آر ٹانک ،ایف آر ڈیرہ اسمعیل خان اور خیبرایجنسی کے علاقے شامل ہیں۔جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹککے مطابق تین روزہ پولیومہم کو سوفیصد کامیاب بنانے کے لیے قبائلی عمائدین اور علما کرام کا تعاون بھی حاصل کیاگیا ہے ۔تاہم انہوں نے قبائلی عمائدین او ر علما کرام سے اپیل کی کہ وہ فاٹا کے قبائلی علاقوں میں تین روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے 1374 موبائل ٹیمیں ،62 فکسڈ ٹیمیں اور 33 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں٭ پشاورسمیت خیبر پختونخواہ کے 12 اضلاع میں انسدادپولیو مہم کا آغاز ہوگیا ،تین روزہ مہم میں 29لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ خیبر پختونخوا کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوارڈینیٹر اکبر خان کے مطابق ) پشاورسمیت خیبر پختونخواہ کے 12 اضلاع میں انسدادپولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے مہم کے دوران انتیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے، اس مہم کے لیے آٹھ ہزار نوے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔پولیو ٹیموں میں چھ ہزار سات سو ایک موبائل ٹیمیں، آٹھ سو پچیسں فکسڈ ٹیمیں، چار سو پچاس ٹرانزٹ اور 114رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔ انسدادپولیو مہم پشاور، مانسہرہ ، آیبٹ آباد،شانگلہ،ہری پور ، تورغر ، سوات ، لوئردیر ، اپردیر، چترال اورکوہستان میں چلائی جائے گی،پولیو کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔