٭٭٭…… رحیم یار خان ……٭٭٭

76

رحیم یارخان(نمائندہ جسارت)کھیتوں میں موجو د10سالہ کمسن بچے کو زہریلے سانپ نے ڈس لیا بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل ۔ گزشتہ روز موضع شاہ دی واہی کارہائشی10سالہ شفیع اپنے گھر کے نزدیک کھیتوں کے پاس کھڑا تھا کہ اسی دوران اسے زہریلے سانپ نے ڈس لیا بے ہوشی طاری ہوجانے پر ورثاء نے 10سالہ شفیع کو فوری طور پر طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا جہاں طبی امداد کے باوجود 10سالہ شفیع کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے٭٭ پولیس کے ضلع بھر میں جوئے کے اڈوں پر چھاپے 11جواری گرفتار3 فرار پولیس نے دائو پرلگی ہوئی رقم اور تاش کے پتے برآمد کرلیے مقدمات درج ۔ گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ موضع مڈ بورا سلطان چک 72اے اور موضع کوٹلہ حیات میں افراد سرعام تاش کے پتوں کے ذر یعے جواء کھیلنے میں مصروف ہیں جس پر پولیس نے تینوں مقامات پر الگ الگ چھاپے مارکر 11جواریوں نوید احمد ، سہیل احمد اور عبدالرحمن وغیرہ کو گرفتارکرلیا جبکہ3جواری موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے دائو پر لگی ہوئی ہزاروں روپے کی رقم اور تاش کے پتے برآمد کے گرفتار اور فرارہونے والے جواریوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی٭٭رحیم یارخا ن اور اس کے نواحی علاقوں میں ایک ہی رات میں چوری کی4 وارداتوں میں ملزمان ہزاروں روپے مالیت کی موٹرسائیکلیں ، موبائل فون اور نقدی چراکرفرارہوگئے پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ چوری کی پہلی واردات طاہر کالونی کے رہائشی غلام عاشق کے گھر پر ہوئی جہاں ملزم ندیم ارشد غلام عاشق کی بیٹی کا موبائل فون مالیت 26 ہزارروپے چراکرفرارہوگیا، دوسری واردات سہیل مارکیٹ میں محمد وسیم کے ساتھ پیش آئی جس کی45 ہزارروپے مالیت کی موٹرسائیکل2نامعلوم ملزمان چراکرفرارہوگئے، تیسری واردات چک90پی کے رہائشی لوبھہ جی کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزمان بھائی خان وغیرہ اس کی 7500 روپے مالیت کی نقدی چراکرفرارہوگئے جبکہ چوتھی واردات موضع کچی منڈی کے رہائشی فیض احمد کے گھر پر ہوئی جہاں 4 نامعلوم ملزمان مکان کی عقبی دیوار میں نقب لگا کر گھر میں موجود طلائی زیورات اور موٹرسائیکلیں 1لاکھ31 ہزارروپے چراکرفرارہوگئے پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی ٭٭رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں سے دن دیہاڑے ایک خاتون کو اغواء کرلیا گیا جبکہ دوسری کے ساتھ اوباش ملزم کی جبری طور پر زیادتی کی کوشش پولیس کا مقدمات درج کرنے سے انکار عدالت کے حکم پر پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔ محمود گڑھ کی رہائشی کشور بی بی اور بدلی شریف کے رہائشی فدا حسین نے عدالت میں دائر کی جانے والی اپنی تحریری شکایات میں بیان کیا کہ کشور بی بی اپنے گھر میں اکیلی موجود تھی کہ اسی دوران ملزم اسلم نے گھر میں داخل ہوکر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم واویلہ کرنے پر ملزم موقع سے فرارہوگیا اسی طرح بدلی شریف کے رہائشی فدا حسین نے عدالت کو بتایا کہ 5 ملزمان نواز وغیرہ نے اس کی بہو آسیہ کو اغواء کیا اور فرارہوگئے پولیس نے متاثرین کی جانب سے دی جانے والی تحریری شکایات پر مقدمات کا اندراج کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیا فاضل عدالت کے حکم پر پولیس نے کشور بی بی اور فداحسین کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی٭٭ار اضی کے تنازعہ پر ملزمان کی جان سے ماردینے کیلیے فائرنگ 2حقیقی بھائی شدید زخمی ایک کی حالت نازک رحیم یارخان اسپتال منتقل پولیس نے مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔ ڈہرکی(سندھ) کے رہائشی نادر علی ، احسن علی وغیرہ کا امام دین وغیرہ سے اراضی کاتنازعہ چلا آرہا تھا کہ گزشتہ روز دونوں بھائی اپنے رقبہ پر موجود تھے کہ اسی دوران ملزمان امام دین ، عثمان، شاہ نواز سمیت درجنوں مسلح افراد موقع پر آگئے اور زبر دستی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی مزاحمت کرنے پر ملزمان نے جان سے ماردینے کیلیے اندھاد ھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں حقیقی بھائی نادر علی اور احسن علی شدید زخمی ہوگئے اور ملزمان موقع سے فرارہوگئے زخمی ہونے والے دونوں بھائیوں کو طبی امداد کیلیے رحیم یارخان اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں احسن علی کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان شاہ نواز وغیرہ کو گرفتارکرکے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے کارروائی شروع کردی٭٭ ضلعی معلم الحج والعمرہ رحیم یارخان الحاج مسعود بن جمال نے گورنمنٹ حج ٹریننگ کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ رحیم یارخان کے گورنمنٹ اسکیم کے573 کامیاب عازمین حج کی ایک روزہ ٹریننگ PC Events۔ روز ہال رحیم یارخان میں11 جولائی2017ء بروز منگل صبح 9بجے تا 12بجے تک ہوگی۔جس میں تمام عازمین حج کی حاضری وقت مقررہ پر ضروری ہے۔ عازمین حج، وزارت کی طرف سے بھیجا گیامبارکبادی خط یا میسج موبائل ہمراہ لائیں۔باقاعدہ اندراج ہوگا۔ وزارت کی طرف سے عازمین کو میسج کر دیا گیا ہے۔ ٹریننگ میں ڈائریکٹر حج ۔ ملتان جناب ریحان عباس کھوکھر اور انچارج حج آپریشن رحیم یارخان جناب اجمل فاروق باجوہ صاحب کی خصوصی شرکت ہوگی۔ ضلعی معلم مسعود بن جمال نے مزید بتا یا کہ حج ڈائریکٹوریٹ ۔ ملتان کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ جس کی تازہ مثال رحیم یارخان کا بہترین ہال PC Events ہے۔عازمین حج خان پور اڈہ سے صادق کینال روڈ، نہر کنارہ۔ دڑی سانگھی کی طرف جائیں۔ تو راستے میں PC Events کی شاندار بلڈنگ موجود ہے۔آخر میں مسعود بن جمال صاحب نے PC Events انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے یہ بہترین ہال اللہ عزوجل کے مہمانوں کے لیے پیش کیا۔