ایون لیوس کی شاندار بیٹنگ، کیریئر بیسٹ اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا

56

جمیکا (جسارت نیوز) ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ایون لیوس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف کیریئر بیسٹ ناقابل شکست 125 رنز بنائے بلکہ اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور اس شاندار کارکردگی پر انکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جمیکا میں واحد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں بھارت ٹیم نے میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 191 رنز کا ہدف دیا جو میزبان ٹیم نے ایون لیوس کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 18.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ اس دوران ایون لیوس نے بھارتی بولز کی خوب دھلائی کی اور وکٹ کے چاروں اطراف دلکش ا سٹروکس کھیلتے ہوئے 12 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 125 رنز بنائے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ یہ ایون لیوس کی کیریئر بیسٹ اننگز ہے۔