پاکستان کیساتھ ا سکواش سیریز کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوںکی آمد کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

81

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان کے ساتھ اسکواش سیریز کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوںکی آمد کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا۔ اسی طرح مصری کھلاڑی بھی سیریز کیلئے مرحلہ وار پاکستان پہنچیں گے۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری طاہر سلطان کے مطابق پاکستان اور ورلڈ 5 کھلاڑیوں کے درمیان سیریز کل سے 13 جولائی تک مصحف علی ا سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں ہانگ کانگ، مصر، فرانس، امریکا اور انگلینڈ کے کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔ سیریز میں شرکت کیلئے غیر ملکی عالمی کھلاڑیوںکی آمد کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا۔ اسی طرح پاکستان اور مصری کھلاڑیوں کے درمیان ا سکواش سیریز 15 اور 16 جولائی کو اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ا سکواش کے کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان اسکواش فیڈریشن سرینا ہوٹلز کے اشتراک سے2 انٹرنیشنل سیریز مصحف علی اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان ایونٹس کے کامیاب انعقاد کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا اچھا تاثر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سیکیورٹی نمائندہ بھی اس موقع پر موجود ہوگا وہ یہاں پر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے اس کے بعد امید ہے کہ پاکستان میں پی ایس اے کے مقابلے بھی جلد بحال ہوںگے۔